انڈیا اور چین کا سرحد پر مزید فوج نہ بھیجنے پر اتفاق
مزید کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب 15 جون کو لداخ میں افواج کے درمیان جھڑپ کے دوران 20 انڈین فوجی ہلاک ہوئے دونوں ممالک نے غلط فہمیوں سے گریز کرنے اور سرحد پر یکطرفہ طور پر صورتحال نہ بدلنے پر اتفاق کیا ہے‘مشترکہ پریس ریلیز جاری
بدھ 23 ستمبر 2020 13:01
(جاری ہے)
دونوں ممالک نے ملٹری کمانڈر لیول میٹنگ کا ساتواں راؤنڈ جلد منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔واضح رہے کہ لداخ میں تبت کے قریب ہزاروں انڈین اور چینی فوجی اہلکار جمع ہیں۔
جون 15 کی جھڑپ ہفتوں کے تناؤ کے بعد ہوئی تھی جس میں چینی فوجی بھی زخمی ہوئے تھے۔اس وقت سے دونوں ممالک نے کہا ہے کہ سفارتی اور فوجی چیلنز کے ذریعے صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن مذاکرات سے کوئی حل نہیں نکلا۔چین اور انڈین فوجیوں کے درمیان کشیدہ صورتحال اب بھی موجود ہے جبکہ دونوں ممالک کے اہلکار کچھ علاقوں میں صرف چند سو میٹر کے فاصلے پر ہیں۔11 ستمبر کو چین اور انڈیا نے کہا تھا کہ روس میں ایک اعلیٰ سفارتی اجلاس کے بعد دونوں ممالک نے صورتحال بہتر اور امن بحال کرنے کی کوشش کرنے پر اتفاق کیا تھا۔دونوں ممالک نے اتفاق کیا تھا کہ افواج تناؤ میں کمی لا کر کشیدگی کم کریں گی۔سالوں سے مذاکرات ہونے کے باوجود دونوں جوہری مسلح ہمسائے ممالک تین ہزار 488 کلو میٹر کے بارڈر کو لے کر کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان 1962 میں ایک چھوٹے پیمانے کی جنگ لڑی گئی تھی اور تب سے کشیدگی جاری ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.