جرمنی میں کورونا وائرس کے ایک دن میں تقریبا ً 18 سو نئے کیسز

بدھ 23 ستمبر 2020 13:26

جرمنی میں کورونا وائرس کے ایک دن میں تقریبا ً  18 سو نئے کیسز
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) جرمنی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تقریباً 18 سو نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

(جاری ہے)

یہ بات ملک میں وبائی امراض کی روک تھام کے ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ نے بدھ کے روز بتائی۔ ان1770 نئی انفیکشنز کے ساتھ جرمنی میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد اب تقریباً 2 لاکھ76 ہزار ہو گئی ہے۔ اسی دوران مزید 13 ہلاکتوں کے ساتھ ملک میں کووڈ انیس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد بھی اب9449 ہو گئی ہے۔