اسنوڈن امریکہ کو 50 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے لیے تیار

بدھ 23 ستمبر 2020 13:26

اسنوڈن امریکہ کو 50 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے لیے تیار
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) امریکہ کی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی(سی آئی ای)کے سابق کانٹرکٹر اڈورڈ سنوڈن نے اپنی کتاب ’پرماننٹ ریکارڈ‘ اور تقاریر سے حاصل شدہ 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم امریکی حکومت کو ادا کرنے پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سی این این نے عدالت کے ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ستمبر 2019 میں امریکی محکمہ انصاف نے اسنوڈن کے خلاف مقدمہ دائر کیا کہ انہوں نے اشاعت سے قبل جائزہ کے لیے اپنی اصل سوانح حیات حکومت کو پیش نہ کرکے عدم انکشاف ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی۔ ایک وفاقی جج نے دسمبر میں فیصلہ سنایا کہ امریکی حکومت اس خلاف ورزی کی وجہ سے خودنوشت کے اصل ورڑن سے سبھی منافع کی حق دار ہے۔

متعلقہ عنوان :