جعلی کرنسی پھیلانے میں ملوث غیر ملکی گروہ گرفتار

بدھ 23 ستمبر 2020 13:34

جعلی کرنسی پھیلانے میں ملوث غیر ملکی گروہ گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) سعودی عرب میں پولیس نے دارالحکومت ریاض کے جنوبی علاقہ العزیزیہ کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر جعلی کرنسی بنانے اور پھیلانے والے غیرملکی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق تارکین وطن مکان کو جعلی کرنسی کے ٹھکانے میں تبدیل کیے ہوئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ جعلسازوں کا تعلق مصر اور شام سے ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ جعلسازوں کے قبضے سے 17 ملین کرنسی نوٹ ملے ہیں جن میں 10 ملین 500 ریال کے نوٹ ہیں۔ یہ نوٹ پرنٹ کے آخری مرحلے میں تھے۔ جعلی کرنسی کی تیاری میں استعمال ہونے والا سیال کیمیکل بھی ملا ہے۔