جرمنی میں گوشت کی صنعت کے لیے کارکنوں کی سمگلنگ کے خلاف کئی صوبوں میں چھاپے

بدھ 23 ستمبر 2020 13:34

جرمنی میں گوشت کی صنعت کے لیے کارکنوں کی سمگلنگ کے خلاف کئی صوبوں میں ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) جرمن پولیس نے مختلف صوبوں میں بدھ کو علی الصبح چھاپے مارے، ان کارروائیوں کا مقصد گوشت کی صنعت میں کام کے لیے غیر ملکی کارکنوں کی سمگلنگ کی روک تھام بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران وفاقی صوبوں سیکسنی انہالٹ، لوئر سیکسنی، برلن اور نارتھ وائن ویسٹ فیلیا میں آٹھ سو پولیس اہلکاروں نے چالیس سے زیادہ رہائشی اور دفتری عمارات کی تلاشی لی۔ یہ چھاپے ان اطلاعات کے بعد مارے گئے کہ گوشت کی پیداواری صنعت کے کئی بڑے اداروں نے اپنے ہاں کام کرنے کے لیے بہت سے مشرقی یورپی باشندوں کو جعلی یا ترمیم شدہ دستاویزات استعمال کرتے ہوئے جرمنی بلایا تھا۔ اس بارے میں جرمن حکام اپریل کے مہینے سے چھان بین کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :