Live Updates

ْاپوزیشن سمجھتی ہے اگر جمہوری نظام میں رکاوٹ نہ ڈالی گئی توملک ترقی کر جائے گا،مومنہ وحید

بدھ 23 ستمبر 2020 13:41

ْاپوزیشن سمجھتی ہے اگر جمہوری نظام میں رکاوٹ نہ ڈالی گئی توملک ترقی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ اگر جمہوری نظام میں رکاوٹ نہ ڈالی گئی توملک ترقی کر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج تک حکومت کے خلاف ہونے والی سازشوں میں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن اہم اور بنیادی حصہ رہی ہے ،اپوزیشن کو جمہوریت کا نہیں بلکہ ذات اور اقتدار کا درد زیادہ ہے ،وزیراعظم عمران خان اپنے دو ٹوک موقف پر قائم ہیں کہ کسی کو این آر او نہیں دینا، اپوزیشن کی اے پی سی میں الیکشن عمل کو مشکوک اور دھاندلی زدہ کرنے کی کوشش کی گئی حالانکہ حقائق اور اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ یہی شکست خوردہ اگر الیکشن جیت جاتے ہیں تو وہ الیکشن بہت بہترین اور اگر ہار جائیں تو دھاندلی زدہ ہوتے ہیں، ایک ناامیدی کی گھٹا دہرائی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اے پی سی تضادات کا مجموعہ ہے ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی جمہوری حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کرتی رہی ہیں اور اب اس کوشش میں دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی شامل ہوگئی ہی،اپوزیشن جماعتیں مل کر حکومت کو کمزور کرنے کا لائحہ عمل مرتب کررہی ہیں لیکن ملک بھر کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، عوام نے تحریک انصاف کوووٹ دئیے ہیں اور وہ تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات