ڈی ای او ایبٹ آباد ڈاکٹر فیصل خانزادہ کا مختلف یونین کونسلوں کا دورہ، گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے

بدھ 23 ستمبر 2020 13:43

ڈی ای او ایبٹ آباد ڈاکٹر فیصل خانزادہ کا مختلف یونین کونسلوں کا دورہ، ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز بھی محکمہ صحت ایبٹ آباد کی ٹیموں نے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی اور دشوار گذار علاقوں میں اپنی ڈیوٹی انجام دیتی رہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر فیصل خانزادہ نے ٹیمز کی مانیٹرنگ کیلئے مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یونین کونسل ملک پورہ اور یونین کونسل شیخ البانڈی میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے اور والدین کو حکومتی اقدامات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

تمام شہریوں سے گذارش ہے کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں، جب پولیو ٹیمیں آپ کے گھر آئیں تو اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں، اگرکسی وجہ سے آپ کا بچہ پولیو کے قطرے نہیں پی سکا تو ضلعی کنٹرول روم سے رابطہ کریں یا نمائندہ محکمہ صحت سے ضلعی کنٹرول روم، ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد 0992-9310553 یا فوکل پرسن ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم ایبٹ آباد سے فوری رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :