گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر مسابقتی کمیشن کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت

بدھ 23 ستمبر 2020 13:46

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر مسابقتی کمیشن کو جواب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر مسابقتی کمیشن کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دیدی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے آل پاکستان موٹرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں گاڑیوں کی درآمد پر پابندی اور لوکل گاڑیوں کی قیمتوںکو چیلنج کیا گیا۔ دوران سماعت مسابقتی کمیشن نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت طلب کی جسے فاضل عدالت منظور کر لیا ۔