زہر خورانی کے شکار روسی سیاستدان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

بدھ 23 ستمبر 2020 13:50

زہر خورانی کے شکار روسی سیاستدان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) روسی سیاستدان ایلکسی ناوالنی کو برلن کے اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے چیریٹ ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ ایلکسی ناوالنی کی طبعیت میں کافی بہتری آئی ہے اور معالجین کا خیال ہے کہ ان کو انتہائی نگداشت کے یونٹ سے فارغ کردیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایلکسی کی مکمل صحت یابی ممکن ہے تاہم زہر کے طویل مدتی اثرات کے بارے میں اندازہ لگانا ابھی باقی ہے۔ واضع رہے کہ روسی صدر کے نقاد ایلکسی ناوالنی گذشتہ ماہ سائبیریا میں مقامی پرواز کے دوران شدید بیمار ہونے کے بعد کوما میں چلے گئے تھے اور انہیں کومے کے دوران ہی خصوصی پرواز کے ذریعے برلن منتقل کیا گیا تھا۔