انصاف اوراصولوں کی بنیاد پرتنازعہ جموں کشمیرکی حل کیلئے ایک بار پھر کھل کرحمایت کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

بدھ 23 ستمبر 2020 13:50

انصاف اوراصولوں کی بنیاد پرتنازعہ جموں کشمیرکی حل کیلئے ایک بار پھر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ انصاف اوراصولوں کی بنیاد پرتنازعہ جموں کشمیرکے حل کیلئے ایک بار پھر کھل کرحمایت کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ ترکی کا کشمیریوں کے حق کیلئے آواز بلند کرنا اس موقف کی جیت ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کاحق خود ارادیت دلوانے کاوعدہ پوراکرے۔