کراچی میں اسٹیٹ ایجنٹ نے بیوہ خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا

پلاٹ کی معلومات لینے گئی تو اسٹیٹ ایجنٹ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جنسی زیادتی کی ، متاثرہ خاتون کا الزم

Sajid Ali ساجد علی بدھ 23 ستمبر 2020 13:46

کراچی میں اسٹیٹ ایجنٹ نے بیوہ خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2020ء) کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں اسٹیٹ ایجنٹ نے بیوہ خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا ۔ تفصیلات کے مطابق خاتون نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وہ کرائے کے مکان میں رئاش پذیر تھی ، اسٹیٹ ایجنٹ کے پاس پلاٹ کی معلومات حاصل کرنے کیلئے گئی ، جہاں پر اسٹیٹ ایجنٹ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا ۔

بتایا گیا ہے کہ خاتون کو دھمکیاں بھی دی گئیں کہ اگر اس نے اس واقعے کے بارے میں کسی کو بتایا یا شور مچایا تو اس کے نتائج بہت سنگین ہوں گے ۔ بعد ازاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحیقیقات شروع کردیں ۔ دوسری طرف کراچی کے علاقے کلفٹن میں 22 سال کی لڑکی کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا ، پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے پیرکو رات گئے ایک شاپنگ مال کے سامنے سے لڑکی کو اغوا کیا ، اور اس کو فلیٹ پر لے جاکر زیادتی کی گئی ، ملزمان صبح لڑکی کو گاڑی میں ڈال کر شاپنگ مال کے سامنے چھوڑ گئے ، جائے وقوعہ پر لگے کیمروں کو چیک کیا جارہا ہے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اے ایس پی کلفٹن زاہدہ پروین خاتون کے ساتھ موجود ہیں ، مذکورہ لڑکی ایک نجی ادارے میں ملازمت کرتی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے مطابق اسے گزشتہ رات اغوا کیا گیا تھا اور مبینہ طور پر گاڑی میں سوار 3افراد نے اسے رات بھر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ زیادتی کا شکار لڑکی سے ایک بااثر شخص کا موبائل نمبر برآمد ہوا ہے ، لڑکی کی جانب سے پولیس کو دیے گئے ایک موبائل نمبر سے متعلق تفتیش مکمل ہوگئی ہیں۔

اس حوالے سے لڑکی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزمان نے یہ نمبر اسے دیا تھا ، مذکورہ موبائل نمبر ایک بااثر شخص کا ہے۔تفتیش کے مطابق مذکورہ نمبر جائے وقوعہ پر استعمال نہیں ہوا ، با اثر شخص کے واقعے کے روز کی مصروفیات بھی چیک کی جارہی ہیں ، با اثر شخص کے خلاف واقعہ میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ،مذکورہ بااثر شخص کے بچوں کا ڈیٹابھی چیک کیا جا رہا ہے ، جبکہ لڑکی کی نشاندہی پر کلفٹن کے ایک فلیٹ پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے تاہم ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے۔