صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے 15 نومبر کو عام انتخابات کرانے کی منظوری دے دی

بدھ 23 ستمبر 2020 14:37

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے 15 نومبر کو عام انتخابات کرانے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے میڈیا آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کو ہوں گے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دی۔