اے ایس آئی مبینہ زیادتی کیس ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے متاثرہ لڑکی اور فیملی کے بیانات ریکارڈ کر دیئے

بدھ 23 ستمبر 2020 14:50

اے ایس آئی مبینہ زیادتی کیس ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے متاثرہ لڑکی ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) گوجرانوالہ میں اے ایس آئی مبینہ زیادتی کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، تحقیقاتی ٹیم نے متاثرہ لڑکی اور اسکی فیملی کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر رضوان کی سربراہی میں کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے عزیزکالونی میں کرائم سین کا معائنہ کیا اور متاثرہ لڑکی اور اسکی فیملی کے بیانات ریکارڈ کرنے کے ساتھ ساتھ محلے داروں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ تمام پہلوئوں پر کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں علاقہ کی جیو فینسنگ کروائی گئی ہے اور اے ایس آئی کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔لڑکی کے والد نے بتایا کہ اوباش نوجوانوں کی شکایت پرتفتیش کیلئے آنے والے اے ایس آئی نے بیٹی سے زیادتی کی تھی، والد کی مدعیت میں بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ دو دن قبل درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :