خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنادی گئی

بدھ 23 ستمبر 2020 15:04

خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنادی گئی
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) بے گناہ خاتون کو قتل کرنے والے ملزم سہیل کو ایڈیشنل سیشن جج گلگت نے آج سزائے موت سنادی۔ تفصیلات کے مطابق 4سال قبل چٹور کھنڈ اشکومن سے تعلق رکھنے والی خاتون نسیم اختر زوجہ سید اکرام علی شاہ کو صبع عبادت کیل آمین آباد کالونی جٹیال میں جماعت خانہ جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کیس میں گرفتار مرکزی ملزم سہیل کو 4سال بعد قتل ثابت ہونے پر آج ایڈیشنل سیشن جج گلگت منحاج علی نے سزائے موت سنا دی۔

اس اہم کیس میں مقتولہ کی طرف سے وکالت گلگت بلتستان کے مشورو معروف قانون دان راجہ شکیل احمد ایڈوکیٹ کر رہے تھے۔عدالت کی طرف سے ملزم کو سزائے موت سنانے پر مقتولہ کے اہل خانہ نے انصاف کی جیت قرار دیتے ہوئے عدالتی نظام پر اعتماد کا اظہار کیا اور اس کیس کو انجام تک پہنچا کر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے پر متاثرہ خاندان نے گلگت پولیس،قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں،راجہ شکیل احمد ایڈوکیٹ و دیگر کا شکریہ ادا بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :