چئیرمین فیڈرل بورڈآف ریونیو محمد جاوید غنی 25 ستمبرکو ای کچہری کی ذریعے عوامی شکایات سنیں گے

بدھ 23 ستمبر 2020 15:04

چئیرمین فیڈرل بورڈآف ریونیو محمد جاوید غنی 25 ستمبرکو ای کچہری کی ذریعے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) کے چئیرمین محمد جاویدغنی 25 ستمبرکو ای کچہری کے زریعہ عوامی شکایات سنیںگے۔

(جاری ہے)

ایف بی آرکے ترجمان نے بدھ کوبتایا کہ ایف بی آر نے ای کچہری کیذریعے آن لائن شکایات سننے اوران کے حل پرعمل درآمد شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر کے چئیرمین محمد جاویدغنی 25 ستمبر بروزجمعہ صبح 10 بجے سے لیکر11 بجے تک بذریعہ لینڈلائن نمبر051111772772 پر ایف بی آر سے متعلق عوامی شکایات سنیں گے اورموقع پران کے حل کیلئے احکامات جاری کریں گے۔