برونائی میں گزشتہ 20 دنوں میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزارت صحت

بدھ 23 ستمبر 2020 17:35

برونائی میں گزشتہ 20 دنوں میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ..
بندرسری بیگوان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) برونائی میں گزشتہ 20 دنوں میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

برونائی وزارت صحت کے مطابق قومی آئسولیشن مرکزمیں موجود 145 میں سے 142 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ دریں اثناء اس وقت حکومت کے فراہم کردہ مانیٹرنگ مراکز میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 471 ہے ، جو بیرون ملک سفر کے بعد ملک پہنچے ہیں ۔ برونائی میںکووڈ ۔19 سی3 تین اموات ہوچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :