وزیر اعلی عثمان بزدارکا چونیاں کے علاقے میں5 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس ، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

بدھ 23 ستمبر 2020 18:07

وزیر اعلی عثمان بزدارکا چونیاں کے علاقے میں5 افراد کے قتل کے واقعہ کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے چونیاں کے علاقے میں5 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اورمقتولین کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائی-

متعلقہ عنوان :