انسداد پولیو مہم ،ڈپٹی کمشنر ایسٹ کا مختلف علاقوں کاد ورہ ،پولیو ورکرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

بدھ 23 ستمبر 2020 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر ایسٹ سید محمد علی شاہ کا انسداد پولیو مہم کے دوران سب ڈویژن گلشن اقبال کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیو ورکرز کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق 21ستمبر سے شروع ہوئے انسداد پولیو مہم میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ سید محمد علی شاہ نے اسسٹنٹ کمشنر گلشن کے ہمراہ گلشن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیو ورکروں کے کام کو چیک کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک دن سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے لازمی پلائے جایئں ڈپٹی کمشنر ایسٹ سید محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اپنے نو نہالوں کو مستقل معزوری سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ ہر بار پولیو مہم کے دوران ایک دن سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلایئں پولیو ورکروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ویکسین کے دو قطرے ہر مہم کے دوران پلانے کے عمل کو یعقینی بنایئں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارواء عمل میں لاء جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پولیو ورکر ہماری فرنٹ لائین فورس ہے پولیو کے خلاف مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے بہت ضروری ہے کہ آپ لوگوں کو مکمل ذمہ داری سے اس فریضہ کو عبادت سمجھ کر انجام دینا ہو گا ہمارے ڈسٹرکٹ میں ایک بھی بچہ اس انسداد پولیو مہم کے دوران قطرہ پینے سے رہ جاتا ہے تو والدین سے گزارش ہے کہ وہ قریبی ویکسینیشن سینٹر میں جاکر بچے کو پولیو کے قطرے پلائیں ۔والدین سے التماس کی کہ وہ پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کہ ساتھ تعاون کریں جن ایریاز میں پولیو ڈراپس پلانے کے سلسلے میں مزاحمت کا سامنا ہے وہاں کے لئے علاقہ معززین اور پولیس کے ساتھ ملکر حکمت عملی ترتیب دیں محلے کی سطح پر بنائی گئی کمیٹیا ں اور امام مسجد کے تعاون سے اس مہم کو کامیاب بنائیں ۔