جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام قائم کرنے کیلئے جدوجہد میں مصروف ہے، پروفیسر محمد ابراہیم

بدھ 23 ستمبر 2020 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ کے نام پر بنے ہمارے ملک پاکستان کی عدالتوں میں جج اللہ کے دیئے ہوئے نظام کو چھوڑ کر انگریزوں کے دیئے ہوئے قانون پر فیصلے کر رہے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ملک میں ظلم و بے انصافی کی وجہ سے معاشرہ پریشانیوں کا شکار ہے دھوکہ فریب بے حیائی عام ہوتی جا رہی ہے کمسن بچے بچیوں اور خواتین کے ساتھ زیادتیوں کے واقعات روز بروز بڑھ رہے ہیںاور جن کا تدارک مجودہ عدالتی نظام کے بس کی بات نہیں ہے تمام معاشرتی خرابیوں کا علاج اللہ کے دئیے ہویاسلامی شریعت میں موجود ہے اُنہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی بنوں کے ضلعی امیر پروفیسر محمد اجمل خان, ضلعی جنر ل سیکرٹری مولانا تمیزالدین ,مجلس تحفظ ختم نبوت کے سیکرٹری اطلاعات نعیم خان عیسکی ,نائب امیر ڈاکٹر ناصر خان, پی کے 90 کے امیر مولانا ہدایت اللہ,سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی الحاج یوسف خان میتاخیل و دیگر بھی موجود تھے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں دستور و آئین کے مطابق اسلامی نظام قائم کرنے کیلئے جدوجہد میں مصروف ہے ۔