شہباز شریف کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب

کارکنوں کی کثیر تعداد میںشرکت آج کل حالات اچھے نہیں ہیںجس نے پاکستان اور پنجاب کی خدمت کی اس پر ناجائز کیسسز بنائے گئے ہیں‘پرویز ملک کا تقریب سے خطاب

بدھ 23 ستمبر 2020 20:48

شہباز شریف کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کی جانب سے پارٹی صدر شہباز شریف کی 70ویںسالگرہ پر کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام ماڈل ٹائون دفتر میں کیاگیا ۔تقریب میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدرر پرویز ملک،شائستہ پرویز ملک ،خواجہ عمران نذیر ،وحید عالم خاں،سید توصیف شاہ،عامر خان، نذیر خان سواتی،چوہدری شہباز وحید ملک،مہر اشتیاق،چوہدر ی عبدلمجید چن نمبردار،رانا احسن شرافت سمیت کارکنوں اور خواتین کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد پرویز ملک نے کہا کہ آج کل حالات اچھے نہیں ہیںجس نے پاکستان اور پنجاب کی خدمت کی اس پر ناجائز کیسسز بنائے گئے ہیں۔شہباز شریف علالت کے باوجود عدالت میںمسلسل پیش ہورہے ہیں۔ان کا عدالت میںضمانت کا کیس لگا ہوا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ انھیں میرٹ پر صمانت ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے مسلم لیگ ن نے پہلے بھی مشکلات کا سامنا کیا ہے یہ ہمارے لیے نئے نہیںن لیگ تمام حالات میں سرخرو ہو کر نکلے گی۔

خوتاین لاہور کی صدر شائستہ پرویز ملک نے خطاب میں کہا کہ شہباز شریف سمیت تمام شریف فیملی پر مشکل وقت آیا یوا ہے انشاللہ اس سے سرخرو ہوکر نکلیں گی3 مہینے میں جنگ کا آخری مارکہ ہونے والا ہے ہم سب نے اس معرکے سے سرخرو ہونا ہے۔ووٹ کو عزت دو کے لیے جدوجہد کے لیے نکلیں گے نواز شریف عوام کے حقوق کے لیے نکل رہے ہیںہم نے نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے شہباز شریف نے پنجاب کی عوام کی خدمت کی ہے مشکل کی اس گھڑی میں انکے ساتھ کھڑے ہیں،اس موقع پر مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ آج جمعرات کا دن بڑا اہم ہے۔

ن لیگ کے تمام ورکرز ہائیکورٹ پہنچے تفتیش مکمل ہوگئی ہوئی ہے مگر پھر بھی عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔نیب سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے آج جو بھی فیصلہ ہو نواز شریف کا شیر سرخرو ہوگاقائدین جوفیصلہ کریں گے ہم ڈٹ کر اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔شہباز شریف کی سالگرہ کی تقریب میں شہباز شریف میاں نواز شریف اور حمزہ شہباز کی صحت اور درازی عمر اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی گئی دعا مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کرائی موجودہ حکومت سے نجات کے لیے بھی تقریب میں دعاکی گئی۔