وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کا سعودی نائب وزیر عبداللہ بن نصیر ابو السانی سے ویڈیو لنک رابطہ
سعودی عرب جانیوالے مسافروں کو ٹکٹ کے حصول میں مشکلات، محدود پروازوں کی وجہ سے ایئر لائنز میں نشستوں کی عدم دستیابی اور کرایوں میں اضافہ جیسے معاملات اٹھائے
بدھ 23 ستمبر 2020 20:53
(جاری ہے)
زلفی بخاری نے کہا کہ پروازوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے سعودیہ میں کام کرنے والے چٹھی پر آے پاکستانی پھنس چکے ہیں، سعودی ایئر کیریئر اور پی آئی اے دونوں کی پروازوں میں اضافہ کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اقامے کی مدت میں کم ازکم ایک ماہ کی توسیع کی جائے، سعودیہ میں ملازمت میں تبدیلی کرنے کے عمل کو بھی آسان بنانا مفید ہوگا۔ اس موقع پر سعودی نائب وزیر برائے انسانی وسائل عبدللہ بن نصیر ابو السانی نے ہفتہ وار مشترکہ وزارتی اجلاس میں پروازوں اور اقاموں کا معاملہ اٹھانے کا وعدہ کیا۔ سعودی وزیر نے کہا کہ سعودی وزارت تجارت، داخلہ اور انسانی وسائل کی آیندہ مشترکہ کمیٹی میں معاملہ پیش کریں گے، 25 فیصد نشستیں خالی چھوڑنے کی وجہ سے بھی پروازوں پر بوجھ ہے۔ اس پالیسی پر نظرثانی کر رہے ہیں، جلد تمام نشستوں پر مسافروں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کا جائزہ لے کر اقاموں کی میعاد کو بڑھانے کا فیصلہ بھی اجلاس میں پیش کریں گے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے سعودی نائب وزیر کو سعودی قومی دن کی بھی مبارکباد بھی دی جس کا سعودی وزیر نے اظہار خیر مقدم کیا۔ سعودی وزیر نے کہا کہ اگلے ماہ پاکستان کو لیبر لاء میں ترمیم کی ایک بڑی خوشخبری دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.