سیالکوٹ شہرکو بین الاقوامی معیار کی میونسپل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے 15ارب روپے کی لاگت سے ماسٹر پلان پر کام کا آغاز ہوچکا ہے،

معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار حکومت پنجاب کی جانب سے میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 24 منی ڈمپر، ایک ایکسیویٹر اور 15ڈی واٹرنگ سیٹس فراہم کر دی گئیں

بدھ 23 ستمبر 2020 22:16

سیالکوٹ شہرکو بین الاقوامی معیار کی میونسپل سہولیات کی فراہمی کو یقینی ..
سیالکوٹ23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ شہرکے 10لاکھ باسیوں کو بین الاقوامی معیار کی میونسپل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے 15ارب روپے کی لاگت سے ماسٹر پلان پر کام کا آغاز ہوچکا ہے،شہریوں کو پینے کا صاف ستھرا اور صحت افزاء پانی کی فراہمی سیوریج، سینٹی ٹیشن،سالٹ ویسٹ، تفریح کیلئے پارکس، ٹرانسپورٹ اور ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے کیلئے حکومت پنجاب ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ماہرین کے ساتھ ملکر منصوبے تشکیل دے رہی ہے، یہ بات انہوں نے آج بر قلعہ سیالکوٹ میں حکومت پنجاب کی جانب سے میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 24منی ڈمپر، ایک ایکسیویٹر اور 15ڈی واٹرنگ سیٹس کی سپرداری کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے افتتاح کے بعد مقامی میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب ، ایشین ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے انٹر میڈیٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیالکوٹ میونسپل کارپوریشن اور سیالکوٹ ویسٹ کمپنی کو 57 ارب روپے کی گاڑیاں اور مشینریز فراہم کرے گا اور آج اس سلسلہ کا آغاز ہوچکا ہے۔ انہوں نے مرحلہ وار شہر کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی سے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ ایڈیشنل کمشنر ریونیو میر محمد نواز, ایم ڈی سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کریم بخش،سی او ایم سی ایس فیصل شہزاد، ریذیڈنٹ انجینئر ایشین ڈویلپمنٹ جی ایم چودھری، ملک زاہد بھی موجود تھے۔