ڈاکٹر عافیہ امریکی جیل میں ناکردہ گناہوں کی قید کاٹ رہی ہے، علامہ رضی حسینی

بدھ 23 ستمبر 2020 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے کہا ہے کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ امریکی جیل میں ناکردہ گناہوں کی قید کاٹ رہی ہے قائد ملت اسلامیہ علامہ خادم حسین رضوی پہلے ہی فرما چکے ہیں کہ عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے اسکو چھڑوانا کوئی بڑی بات نہیں حکمران بس غلامی چھوڑدیں عافیہ صدیقی رہا ہوجائے گی، عالمی قوتیں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور موم بتی مافیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں ہماری بہن کس جرم کی سزا کاٹ رہی ہیگزشتہ حکمرانوں کے جھوٹے وعدے سن سن کر کان پک گئے مگر ہمیں آج تک کوئی سنجیدہ کوشش ہوتی دکھائی نہیں دی یہ باتیں انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کراچی کے زیراہتمام پریسں کلب کراچی میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں کیں علامہ رضی حسینی نے کہا کہ ایک پر امن شہری قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ دلال کو دینے والے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور آج کے وزیر اعظم پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی قید سے رہائی کا وعدہ کیا تھا وہ کب وفا ہوگا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی جدوجہد شروع کردی ہے عالمی قوتیں امریکہ کی انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹسں لیکر بے گناہ و بے قصور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرائیں تاکہ یہ محسوس ہو کہ انسانی حقوق مسلمانوں کے حق میں استعمال ہوتے ہیں علامہ رضی حسینی نے کہا عافیہ صدیقی کی رہائی کو انتخابی منشور کا حصہ بنانے والوں سے عوام جواب چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم صاحب تم ریاست مدینہ کا نعرہ بھی لگاتے ہو کب قوم کی بیٹی کیلئے کردار ادا کروگے کچھ شرم کرو اپنے وعدوں کی پاسداری کرکے امریکی قید سے ڈاکٹر عافیہ کو رہائی دلاؤ۔ حکمرانوں کے انتخابی منشور کی عمارت ہی عوامی مسائل کے حل پر تعمیر کی گئی تھی انہیں بھی اب ڈاکٹر عافیہ یاد نہیں اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور حکومت پاکستان سے اپنا مثبت اور فوری کردار ادا کرنے کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھی