مولانا فضل الرحمن کل سکھر میں جے یوآئی کے اجلاس کی صدارت کرینگے

بدھ 23 ستمبر 2020 22:36

مولانا فضل الرحمن کل سکھر میں جے یوآئی کے اجلاس کی صدارت کرینگے
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) جے یو آئی کا صوبائی اجلاس ( کل) سکھر میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی صدارت منعقد ہوگا ، اجلاس میں مرکزی و صوبائی رہنمائوں سمیت دیگر قائدین شرکت کرینگے ، اجلاس کی تیاریوں مکمل کر لی گئی ہے ، ضلعی پریس ترجمان قاری لیاقت علی مغل ، تفصیلات کے مطابق کے جمعیت علماء اسلام کا صوبائی اجلاس کل ( آج ) 24 ستمبر 2020کو مدرسہ حمادیہ منزل گاہ سکھر میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی صدرات میں منعقد ہوگا ، اجلاس میں جے یو آئی کے مرکزی و صوبائی رہنمائوں سمیت دیگر قائدین شرکت کرینگے ، پریس ترجمان قاری لیاقت علی مغل کے مطابق مدرسہ منزل گاہ سکھر میں منعقد جے یو آئی صوبہ سندھ کا اجلاس نا صرف سندھ بلکہ پورے ملک کی تاریخ میں ایک اہم پیغام ثابت ہوگا ، صوبائی اجلاس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ، مولانا عبدالغفور حیدری سمیت مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کرینگے اورملک میں مسلط نااہل پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا ۔

#