پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیری سروس کے آغاز سے حج اور عمرہ زائرین کو فائدہ ہو گا۔وفاقی وزیرپیر نورالحق قادری

بدھ 23 ستمبر 2020 22:51

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیری سروس کے آغاز سے حج اور عمرہ زائرین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیری سروس کے آغاز سے حج اور عمرہ زائرین کو فائدہ ہو گا۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ان خیالات کا اظہار بدھ کو انہوں نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیری سروس کے مثبت اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پیر نورالحق قادری نے کہا کہ فیری سروس کی وجہ سے اخراجات میں خاطر خواہ کمی آئے گی جس سے حج اور عمرہ زائرین کو فائدہ ہو گا۔