وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے سعودی ہم منصب اور عوام کو مبارکباد

بدھ 23 ستمبر 2020 22:53

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے سعودی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے 90ویں قومی دن کے موقع پر اپنے سعودی ہم منصب پرنس فیصل بن فرحان، سعودی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ ہماری مضبوط وابستگیاں اور تاریخی بندھن ہمیشہ ہمارے پائیدار تعلقات کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔