عمران خان باریاں لگا کر لوٹ مار کرنے والے کرپٹ حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے آئے ہیں،ڈاکٹر شہباز گل
غریب کی آواز بننے کا ڈرامہ کرنے والوں نے 2700 سرکاری اہلکاروں کو ذاتی سکیورٹی پر مامور کیا،زرداری کا ماؤتھ پیس بن کر غریب کے مفاد کی بات آپ کبھی نہیں کر سکتے،سرکاری گاڑیاں تک کو ہتھیانے والوں کو عوام جان چکی ہے، معاون خصوصی کا شہباز شریف کے بیان پر ردعمل
بدھ 23 ستمبر 2020 23:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل آپ چارٹرڈ آف کرپشن کرکے ملک لوٹتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ زدگان اور غریب عورتوں کے علاج کے پیسے ہی ہڑپنے والے کس منہ سے عوام کا نام لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زلزلہ زدگان کی امدادی رقم میں سے 1 ملین پاونڈ شہباز شریف نے اپنے داماد کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دربدر ہوتے رہے اور شریفوں کے اثاثے بڑھتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ 2003 سے 2018 کے دوران موصوف کے اثاثے تقریباً 80 گنا بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ غریب کی آواز بننے کا ڈرامہ کرنے والوں نے 2700 سرکاری اہلکاروں کو ذاتی سکیورٹی پر مامور کیا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ قومی خزانے کو کھاؤ مال سمجھ کر 27 کروڑ روپے جاتی عمرا کی حفاظتی دیوار پر خرچ کیے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ زرداری کا ماؤتھ پیس بن کر غریب کے مفاد کی بات آپ کبھی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں بھی آپ نے وہی فراڈ کیا جو عدالتوں میں کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے میاں نے پارٹی فنڈ میں 10 کروڑ دے کر اگلے روز 4 کروڑ اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کیے۔ انہوں نے کہا کہ چینی گندم مافیاز کے سرغنہ آج عوام کیلئے بیقراری کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ مفرور اور اشتہاری آج کل میڈیا سٹنٹس میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری گاڑیاں تک کو ہتھیانے والوں کو عوام جان چکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.