سعودی حکومت نے پاکستان کو سعودی عرب کیلئے مزید اضافی پروازیں چلانے کی اجازت دے دی
قومی ائیرلائن پی آئی اے کی جانب سے مملکت کیلئے 21 مزید پروازیں چلائی جائیں گی، ہر پرواز میں 25 فیصد نشستیں خالی چھوڑنے کی پابندی بھی ختم کیے جانے کا امکان
محمد علی بدھ 23 ستمبر 2020 21:18
(جاری ہے)
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھی نوٹس لیتے ہوئے وزارت خارجہ کو سعودی حکام سے بات کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے بدھ کو سعودی نائب وزیر برائے انسانی وسائل عبداللہ بن نصیر ابو السانی سے ویڈیو لنک رابطہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے سعودی عرب جانیوالے مسافروں کو ٹکٹ کے حصول میں مشکلات، محدود پروازوں کی وجہ سے ایئر لائنز میں نشستوں کی عدم دستیابی اور کرایوں میں اضافہ جیسے معاملات اٹھائے۔ انہوں نے ویزا کی میعاد کی تاریخ 30 اکتوبر 2020ء تک بڑھانے، ایئر لائنز کو مزید فلائٹس کی اجازت دینے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ پروازوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے، کام کرنے والے کارکنوں کا بہت دباؤ ہے جو واپس سعودی عرب جانا چاہتے ہیں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ پروازوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے سعودیہ میں کام کرنے والے چٹھی پر آئے پاکستانی پھنس چکے ہیں، سعودی ایئر کیریئر اور پی آئی اے دونوں کی پروازوں میں اضافہ کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقامے کی مدت میں کم ازکم ایک ماہ کی توسیع کی جائے، سعودیہ میں ملازمت میں تبدیلی کرنے کے عمل کو بھی آسان بنانا مفید ہوگا۔ اس موقع پر سعودی نائب وزیر برائے انسانی وسائل عبدللہ بن نصیر ابو السانی نے ہفتہ وار مشترکہ وزارتی اجلاس میں پروازوں اور اقاموں کا معاملہ اٹھانے کا وعدہ کیا۔ سعودی وزیر نے کہا کہ سعودی وزارت تجارت، داخلہ اور انسانی وسائل کی آیندہ مشترکہ کمیٹی میں معاملہ پیش کریں گے، 25 فیصد نشستیں خالی چھوڑنے کی وجہ سے بھی پروازوں پر بوجھ ہے۔ اس پالیسی پر نظرثانی کر رہے ہیں، جلد تمام نشستوں پر مسافروں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کا جائزہ لے کر اقاموں کی میعاد کو بڑھانے کا فیصلہ بھی اجلاس میں پیش کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.