جماعت اسلامی کو اقتدار ملاتو قوم کے مسائل حل ہوں گے ،مولاناعبدالکبیرشاکر

بدھ 23 ستمبر 2020 23:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالکبیر شاکر نے کہاکہ جماعت اسلامی کو اقتدار ملاتو قوم کے مسائل حل ہوں گے تعلیم وعلاج مفت ہوگی اور بلوچستان کے عوام پر ان کے وسائل خرچ ہوں گے تاکہ بلوچستان کے عوام کودوسرے علاقوں کے عوام کی طرح ترقی کے بہتر مواقع مل سکیں ترقی وخوشحالی پر صرف دوسرے علاقوں کے عوام کا حق نہیں میٹرو،موٹروے سمیت دیگر جدید سہولیات صرف زیادہ والے علاقوں کے عوام کا حق نہیں یہ منصوبہ بندی کے تحت پسماندہ رکھنے والے بلوچستان کے عوام کا بھی حق ہے جماعت اسلامی غربا ء ومساکین اور مظلوموں کو حق دلاکر رہے گی قوم جماعت اسلامی کاساتھ دیںان خیالات کاا ظہارا نہوں نے کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ سیکھوں کو راہداری کی سہولت دینے والوں کو مظلوم بلوچستان کے غریب عوام کیوں نظر نہیں آتی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کا انڈیا سے حالات ہمیشہ خراب رہتی ہے مگر واہگہ بارڈر بند نہیں ہوتا ہمیشہ وہاں جشن ہوتا ہے جبکہ بلوچستان کا ایران وافغانستان کیسان معمولی معمولی مسئلے پر بارڈربند کرنا مناسب نہیں بلوچستان کا ایرا ن کیساتھ تجارت افغانستان کیساتھ قانونی تجارت بلوچستان سے غربت وبے روزگاری ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگی اس لیے بلوچستان کے عوام کو بھی افغانستان وایران سے آسانی سے تجارت کے مواقع وآسانی فراہم کریں اسلامی ممالک کیساتھ تعلقات خراب ،اسلامی ممالک سے بارڈرٹریڈ خراب وناکام جبکہ کشمیر پر قبضہ کرنے والے ازلی دشمن بھارت سے سکھوں کوآسانی فراہم کرنا مناسب نہیں کشمیری مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے صرف جماعت اسلامی میدان عمل میں موجود ہیں جبکہ حکومت ودیگر جماعتیں خاموش تماشائی کامنفی کرداراداکر رہی ہے۔

جماعت اسلامی ہی بلوچستان کو مسائل وپریشانیوں کے دلدل سے نکال سکتی ہے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ امن ترقی خوشحالی کا دور دورہ شروع ہو