حکومت کو اپنے وعدوں کے مطابق حقیقی تبدیلی لانی چاہیے،ہدایت الرحمان بلوچ

بدھ 23 ستمبر 2020 23:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حکومت کو اپنے وعدوں کے مطابق حقیقی تبدیلی لانی چاہیے اوراپنی روش کو تبدیل کرکے قوم کو مہنگائی قرض ولاقانونیت سے نجات دلاکر کرپشن کا خاتمہ کرناچاہیے نوجوانوں کو تعلیم وروزگار دے کران کے مستقبل کو محفوظ بنائیں ملک واسلامی نظریے کے خلاف سازش کو ہر صورت ناکام بناناہوگا حکومت اپنا قبلہ درست کریں توملک وملت کے حوالے سے کیے گیے اقدامات کے مثبت نتائج ضرورسامنے آئیں گے ان خیالات کا اظہارا نہوں نے جماعت اسلامی کوئٹہ کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ حکومت کو عوام سے کیے گیے تمام وعدوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے اگرحکومت نے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کردیے تو انشاء اللہ عوام کی امیدیں پوری ہوگی قوم مسائل ومشکلات ،قرضوں سے نجات حاصل کریں گے ۔

(جاری ہے)

معیشت کا پہیہ سیدھی راہ پر چلنا شروع ہوگاحکومت کے مثبت واچھے اقدامات سے بیرون ملک جانے والے صنعت کار ،تاجراور نوجوان واپس ملک آئیں گے ان سب کی واپسی کا انحصار حکومت کے اچھے مثبت اقدامات وپالیسیوں اور وعدوں پر عمل درآمد پر ہے بدقسمتی سے اب تک کی کارکردگی واقدامات اور اشارے حکومت کی ناکامی کو ثابت کر رہے ہیں ۔حکومت کرپشن کے خلاف عملی اقدامات کریں اور ہر لٹیروں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزادیں اور ان سے لوٹی ہوئی دولت برآمد کرکے عوام کے حالت بدلنے اور ملک کے قرض اتارنے پر خرچ کریں جماعت اسلامی ہر قسم کی کرپشن کے خلاف اور قوم کو لٹیروں سے نجات دلانے اور اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں