سوات: 2 روز قبل لاپتہ ہونے والے 13 سالہ بچے کی لاش مل گئی

بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق، ملزمان نے زیادتی اور تشدد کے بعد پھندا ڈال کر درخت سے لٹکا دیا تھا

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعرات 24 ستمبر 2020 03:21

سوات: 2 روز قبل لاپتہ ہونے والے 13 سالہ بچے کی لاش مل گئی
سوات (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر 2020ء) سوات میں 2 روز قبل لاپتہ ہونے والے 13 سالہ بچے کی لاش مل گئی ہے۔ بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی گئی ہے، ملزمان نے زیادتی اور تشدد کے بعد بچے کو پھندا ڈال کر درخت سے لٹکا دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سوات میں 13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کا ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے حالیہ واقعات کے خلاف ملک بھر میں جاری مہم کے تناظر میں یہ ایک تشویش طلب بات ہے کہ جنسی جرائم رکنے کی بجائے ان میں اضافہ دیکھنے آ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل سوات میں ایک 13 سالہ بچہ لاپتہ ہو گیا تھا جس کی تلاش جاری تھی۔ تاہم تازہ رپورٹس کے مطابق اس اغواء ہونے والے بچے کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی ہے۔

(جاری ہے)

نیوز رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاش ملنے کے بعد ابتدائی معائنے سے پتہ چلا ہے کہ بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اور اسے بدترین تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔ سفاک ملزمان کا بچے کے ساتھ اس قدر ظلم روا رکھنے پر بھی دل نہ بھرا تو اس کے گلے میں پھندا ڈال کر انتہائی بےدردی کے ساتھ درخت سے لٹکا دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سنگین جرم میں ملوث سفاک ملزم کو پکڑ لیا گیا ہے جس کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :