جمعیت اتحاد العلماء کے زیر اہتمام منصورہ میں تحفظ ختم نبوت و عظمت صحابہ کانفرنس (آج) ہوگی

جمعرات 24 ستمبر 2020 09:12

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) جمعیت اتحاد العلماء کے زیر اہتمام آج بعد نماز مغرب جامع مسجد منصورہ میں تحفظ ختم نبوت و عظمت صحابہ کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، شیخ القرآن مولانا عبدالمالک و دیگر علمائے کرام خطاب کریں گے۔