سینیٹر سراج الحق کاسعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی حکومت اور عوام کو مبارکباد کا پیغام

جمعرات 24 ستمبر 2020 09:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر حکومت سعودی عرب اور سعودی عوام کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں متعین سعودی سفیر کے نام اپنے خط میں سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب سات دہائیوں سے بھائی چارے اور دوستی کے مستحکم رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔ بیت اللہ اور روضہ رسول ؐ دینی تعلق کی وہ تابندہ بنیاد ہیں جو کبھی بھی کمزور نہیں ہوسکتی ۔ ہزار ہا پاکستانی سعودی عرب میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں سرگرم عمل ہیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ آئندہ دنوں میں یہ دوستی مزید مستحکم و مضبوط ہوگی ۔