سرگودھا‘ دو وکلاء بھائیوں کے مقدمہ قتل میں گرفتار ملزمان کا پانچ روزہ ریمانڈ حاصل کر لیاگیا

محمد اقبال گاڑا پر گھریلو تنازعہ پر اپنے داماد سمیع اللہ باجوہ اور اس کے بھائی کامران باجوہ کو قتل کروانے کا الزام

جمعرات 24 ستمبر 2020 11:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) سرگودہا پولیس نے گزشتہ ماہ سرگودھا فیصل آباد روڈ کے علاقہ 49 ٹیل کی رہائشی سکیم میں صبح سویرے موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ پر جاںبحق دو وکلاء بھائیوں سمیع اللہ باجوہ ایڈووکیٹ اور کامران باجوہ کے مقدمہ قتل میں گرفتار ملزمان سے چیئرمین عشرو زکوت کمیٹی اقبال گاڑا کو سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کر کے 5روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا جس پر گھریلو تنازعہ میں اپنے ہی داماد کو بھائی سمیت قتل کروانے کا الزام ہے۔

زرائع کے مطابق گزشتہ ماہ سرگودہا فیصل آباد روڈ 49 ٹیل کی رہائشی سکیم میں صبع سویرے گھر کے باہر ٹہلتے ہوئے دونوں بھائیوں سمیع اللہ باجوہ ایڈوکیٹ اور کامران باجوہ کو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

جس پر تھانہ کینٹ میں نامعلوم کے خلاف درج دوہرے قتل کے مقدمہ میں تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے سرگودہا پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا لیا اور کئی افراد کو گرفتاری کر کے انویسٹی گیشن کرتے ہوئے تھانہ کینٹ پولیس نے گزشتہ روز چئیرمین عشر و زکوٰة کمیٹی محمد اقبال گاڑا کو سخت سکیورٹی میں ضلع کچہری سول کورٹ میں پیش کیا اور پانچ روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔

جس پر الزام ہے کہ اس نے گھریلو تنازعہ پر اپنے داماد سمیع اللہ باجوہ اور اس کے بھائی کامران باجوہ کو قتل کروایا۔اس واردات میں ملوث ملزمان جرائم پیشہ اور اجرتی قتل بتلائے جا رہے ہیں تاہم پولیس دوہرے قتل کی واردات میں تاحال مصروف تفتیش اور ملزمان کی جلد ہی گرفتاری کا دعویٰ کئے مصروف کاروائی ہے۔