ایشین مارکیٹس،خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

جمعرات 24 ستمبر 2020 12:25

ایشین مارکیٹس،خام ربڑ کے نرخوں میں کمی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء)اہم ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ صنعتی پیداواری سرگرمیوں کا کم ہونا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کے اوساکا ایکسچینج میں خام ربڑ کے فروری کے لیے سودے 5 ین (2.7 فیصد) گرکر 181 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 12320 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔