حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جائے، شاہ سلمان کا خطاب

جمعرات 24 ستمبر 2020 12:44

حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جائے، شاہ سلمان کا خطاب
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ لبنان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جائے۔العربیہ نیوز کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظریاتی باتیں کرنے والے اکثر اوقات اپنی انتہا پسندی اور تخریبی و انارکی کی شناخت پر پردہ ڈالنے کے لیے جھوٹے سیاسی نعروں کا سہارا لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اسلامی عقائد اور ان کی روا داری کی تصویر بگاڑنے سے انتہا پسند گروہوں اور دہشتگردوں کو روک رہا ہے اور اس حوالے سے عالم اسلام میں اپنا کردار ادا کرنے میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتہا پسند اور دہشتگرد تنظیموں کو فرقہ وارانہ تفرقوں سے دوچار ممالک میں ابھرنے اور پھیلنے کے لیے ذرخیز زمین مل رہی ہے۔ یہ تنظیمیں ریاستی اداروں کے انحطاط اور کمزوری سے بھی فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوسکتے ہیں بشرطیکہ یہ پرعزم ہو۔ فرقہ واریت اور دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والے ملکوں سے ٹکر لینے میں پس و پیش سے کام نہ لیں۔