سکی کناری پراجیکٹ کے لئے ڈرینج کوریڈور مکمل ہوگیا

جمعرات 24 ستمبر 2020 13:41

سکی کناری پراجیکٹ کے لئے ڈرینج کوریڈور مکمل ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) سی پیک کے تحت سکی کناری پراجیکٹ کے لئے ڈرینج کوریڈور مکمل ہوگیا ہے۔سی پیک بغیر کسی تاخیر کے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن ڈرینج کوریڈور کو اعلی معیار کے ساتھ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چائنا گیزوبا گروپ (سی جی جی سی) جس نے اس منصوبے کی تعمیر کا معاہدہ کیا ہے۔سکی کناری پن بجلی منصوبے کے نکاسی ڈرینج کوریڈور کی تعمیر میں قابل ذکر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ حکومت نے سی پیک کے تحت سکی کناری پن بجلی منصوبے پر عملدرآمد کو اہم ترجیح دی ہے کیونکہ اس سے بجلی کی قلت کو دور کی جاسکے گی اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گی۔