مانسہرہ، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج اور علامتی ہڑتال ختم

جمعرات 24 ستمبر 2020 13:46

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ضلع مانسہرہ کی عوام کی صحت سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاج و علامتی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ مذکورہ دو اداروں کے مابین جاری سرد جنگ میں عوامی منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران کا کردار قابل افسوس و قابل مذمت ہے، ہماری کسی ہڑتال یا احتجاج میں اجتماعی مفادات کو اہمیت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیراہتمام صدر پیرا میڈیکس وحید اکرم، صدر نرسنگ ایسوسی ایشن نبیلہ خان، صدر کلاس فور یونین محمد ندیم خان و دیگر نے کہا کہ ہم انسانیت کے مسیحا کے لقب کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور اس پر عمل درآمد کیلئے ہر طرح کی کاوشیں بروئے کار لانے کیلئے انسانیت کی خدمت کا حلف اٹھا کر اپنی عملی ڈیوٹی شروع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، اس تنازعہ کو انا کی جنگ نہ بنایا جائے، ٹی ایم اے ہمارے پاس جرگہ میں معافی مانگنے آئے تو ہم نے کھلے دل سے معاف کیا لیکن سازشی عناصر متحرک ہوئے اور راضی نامہ جرگہ کے عمل کو معافی کے بعد سبوتاژ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :