مانسہرہ میں بچی سے ذیادتی کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

جمعرات 24 ستمبر 2020 13:58

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) مانسہرہ میں معصوم بچی سے ذیادتی کے خلاف طلباء و نوجوان سمیت اہل مانسہرہ میدان میں آ گیا، بھرپور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، حقائق ثبوتوں کے ساتھ سامنے لا کر اصل ملزم کو گرفتار کرنے اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں اہلیان پکھوال اور دیگر سکول و کالجز کے طلباء و طالبات کے علاوہ سینکڑوں شہریوں نے مختلف مقامات سے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے اعلیٰ حکام اور ضلعی پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث اصل جنسی درندے تک پہنچنے کیلئے ثبوتوں کے ساتھ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا جائے، جرم ثابت ہونے پر ملزم کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی گھنائونی حرکت کی جرات پیدا نہ ہو۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ صاف و شفاف انکوائری کی جائے اور پنجاب پولیس کی طرح کسی بے گناہ کو ملزم ثابت کر کے قانون کے راستے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

متعلقہ عنوان :