ڈسٹرکٹ بار کلب ایبٹ آباد میں ختم نبوت کانفرنس

جمعرات 24 ستمبر 2020 13:58

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع ایبٹ آباد کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ بار کلب ایبٹ آباد میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ملک کے نامور سکالر، مصنف اور مقرر محمد متین خالد نے عقیدہ ختم نبوت پر خطاب کیا۔

(جاری ہے)

صدر ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد جہانگیر الہٰی ایڈووکیٹ نے محمد متین خالد اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ختم نبوت کے حوالہ سے عدلیہ کی کاوشوں اور جدوجہد سے ایبٹ آباد کے وکلاء سے خطاب کیا۔

مرزائیت کی تاریخ کے حوالہ سے محمد متین خالد نے کہا کہ یہ 1857ء کی جنگ آزادی سے شروع ہوتی ہے، اسلام اور ملک سے غداری مرزائیوں کی گٹھی میں شامل ہے۔ جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن فراز احمد نے سیکرٹری کے فرائض ادا کئے، دو گھنٹے جاری رہنے والے اس خطاب کے بعد بار کے معزز ممبران سے تفصیلی سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :