ایکسائز انٹیلی جنس بیورو ہزارہ نے جعلی کرنسی لے کر جانے والے شخص کو گرفتار کر لیا

جمعرات 24 ستمبر 2020 13:58

ایکسائز انٹیلی جنس بیورو ہزارہ نے جعلی کرنسی لے کر جانے والے شخص کو ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) ایکسائز انٹیلی جنس بیورو ہزارہ نے جعلی کرنسی لے کر جانے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایکسائز انٹیلی جنس بیورو ہزارہ کے انچارج نسیم خان نے بمعہ نفری مانگل انٹرچینج پر دوران ناکہ بندی ایک شخص مل خان ولد ممبئر سکنہ تحصیل پالس ضلع کوہستان کو روک کر تلاشی لی تو اس سے پانچ لاکھ روپے کے جعلی نوٹ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف جعلی کرنسی کا مقدمہ تھانہ مانگل میں درج کر کے ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ مانگل پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :