Live Updates

ملکیتی گذارہ رقبہ جات میں ذاتی ضرورت کیلئے درخت ونڈ فال کے پرمنٹوں پر پابندی کے باعث لوگ مشکلات کا شکار

جمعرات 24 ستمبر 2020 13:58

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے لوگوں کے ملکیتی گذارہ رقبہ جات میں ذاتی ضرورت کیلئے درخت ونڈ فال کے پرمنٹوں پر پابندی کے سبب لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

(جاری ہے)

حالیہ شدید بارشوں میں لوگوں کے مکانات، مویشیوں کے باڑے تک متاثر ہوئے جن کی تعمیر و مرمت کے لئے لوگ اپنی ملکیتی گذارہ رقبہ جات میں موجود درختوں کو کاٹ نہیں سکتے، پرمٹوں کی درخواستوں پر محکمہ جنگلات نے عمل درآمد روک دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق ممبران ضلع کونسل ظہیرالدین خان، سید طاہرحسین شاہ، بابر، سابق کونسلر محمد صدیدق، نیاز محمد اور دیگر لوگوں نے صوبائی حکومت کے اس اقدام کو مالکان گذارہ کی حق تلفی اور قواعد و ضوابط کے منافی قرار دیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت علاقہ میں سردیوں کی آمد آمد ہے ، لوگ نہ صرف مکانات اور مویشیوں کے باڑوں کی تعمیر و مرمت بلکہ بالن کیلئے بھی اپنے ذاتی رقبہ جات سے پرمٹ لیکر درخت کاٹتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات