دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ21 لاکھ تک پہنچ گئی

9 لاکھ 82 ہزار افراد ہلاک، امریکہ میں 2 لاکھ 6 ہزار سے زائد ہلاکتیں، بھارت میں اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

جمعرات 24 ستمبر 2020 13:58

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ21 لاکھ تک پہنچ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ21 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 9 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 74 لاکھ 36 ہزارسے زائد ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔

دنیا کے مختلف ملکوں میں اب تک کورونا وائرس سے 982196 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، متاثرین کی مجموعی تعداد 7436690 جبکہ فعال متاثرین کی تعداد 32110901 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد71 لاکھ 39 ہزارسے زائد ہے، ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 6ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد7139553 تک پہنچ گئی ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد2534053 ہے۔

اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 206593 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ4398907 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ ادھر بھارت میں کورونا وائرس کے 86 ہزار سے زائد نئے مریضوں کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد57 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، ملک بھر میں وائرس سے اب تک91 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5732518 ہے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی86508 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید1129 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد966358 ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 91173 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد46 لاکھ 27ہزار سے بڑھ گئی ہے، ملک میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ39 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی33281 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4627780سے تجاوز کرگئی ہے۔

برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کی495829 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید869 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 139065ہے۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا جبکہ ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔