متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قوانین لاگو ہو گئے

ٰابوظبی میں کسی بھی تعمیراتی کام یاکھُدائی کی صورت میں ٹریفک پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہو گا، ورنہ بھاری جرمانہ عائد ہو گا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 24 ستمبر 2020 13:32

متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قوانین لاگو ہو گئے
ابوظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 ستمبر2020ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں نئے ٹریفک قانون لاگو ہو گئے جن کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا سامنا کرنا ہو گا۔ ابوظبی انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر (ITC) کی جانب سے نئے ٹریفک قوانین کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آئندہ سے کسی سڑک کے قریب کوئی تعمیراتی یا کُھدائی کاکام کروانے سے پہلے ITC سے ٹریفک پرمٹ حاصل کرناپڑے گا۔

یہ ٹریفک قوانین ریاست کے تمام علاقوں پر نافذ ہو گا۔ابوظبی میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئندہ کسی بھی مقام پر تعمیراتی یا کھُدائی کام ITC سے پرمٹ کے حصول کے بغیر شروع کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، ورنہ بھاری جرمانے سہنا ہوں گے۔یہ ٹریفک پرمٹ ایسی صورت میں حاصل کرنا ہو گا اگر کسی تعمیراتی کام یا کھُدائی کے باعث سڑک سے گزرنے والوں کی سیفٹی کو خطرات ہوں، یا پھر ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہو اور ٹریفک جام کی صورت حال بھی پیدا ہو جائے۔

(جاری ہے)

اس لیے آئندہ انفراسٹرکچر پراجیکٹس شروع کرنے سے پہلے پرمٹ حاصل کرنا ہو گا تاکہ عوامی زندگیوں کو محفوظ تر بنایا جائے اور سیفٹی سٹینڈرڈز پر پوری طرح عمل درآمد ہو سکے۔یہ ٹریفک قانون یکم اکتوبر 2020ء سے لاگو ہو گا۔جبکہ العین اور الظفرہ میں بھی یہ قانون یکم جنوری 2020ء سے لاگو ہو گا۔نئے قانون کے مطابق :
۔ اگر کسی جگہ ایسی گہری کھُدائی اور توڑ پھوڑ کی جائے جس سے جس سے سڑک پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ آئے،اس دوران اگر راہگیروں اور گاڑیوں کی حفاظت کے لیے کنارے پر کنکریٹ بیریئر نہیں لگائیں جائیں گے یا پلاسٹک بیریئرز میں ریت اور پانی بھر کر نہیں لگایا جائے گا تو جرمانہ عائد ہو گا۔

ًًً
 ۔ کسی پراجیکٹ پر کام کرنے والی گاڑیوں کو اس انداز سے کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جس سے ٹریفک جام ہو جائے یا گاڑیوں اور راہگیریوں کو گزرنے میں دشواری ہو، ایسی صورت میں بھی جرمانہ اد اکرنا ہو گا۔
۔ ورک سائٹ پر راہگیروں اور سائیکل سواروں کا راستہ بند کرنے پر بھی جرمانہ ہو گا۔
۔ ورک سائٹ پر خطرے اور حفاظتی نشانات اور بورڈ نہ آویزاں کرنے پر بھی جرمانہ ہوگا۔
تعمیراتی فرمز اور دیگرمتعلقہ ادارے کھدائی یا کنسٹرکشن ورک کے لیے ٹریفک پرمٹ ویب سائٹ www.itc.gove.ae سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔