مریم نواز اگر وزیراعظم بننا چاہتی ہیں تو ان کو اپنے الفاظ پر معذرت کرنی چاہیے
جب آپ سیاستدان ہیں تو آپ کو ہر طرح کی تنقید برداشت کرنی چاہئے، مریم نواز کے ردعمل پر تمام خواتین صحافیوں اور مرد صحافیوں نے میرے سے اظہار یکجہتی کیا، غریدہ فاروقی کی نجی ٹی وی سے گفتگو
فیضان ہاشمی جمعرات 24 ستمبر 2020 13:51
(جاری ہے)
مریم نواز کے ردعمل پر تمام خواتین صحافیوں اور مرد صحافیوں نے میرے سے اظہار یکجہتی کیا۔
سب یہی کہہ رہے ہیں آخر مریم نواز کو ہوا کیا ہے۔ یہ تمام چیزیں مریم نواز کو دیکھنی پڑیں گی، اس سے میں ہی نہیں بلکہ تمام خواتین صحافی متاثر ہوئی ہیں۔ جو لیڈرز اس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں تو ان کےفالورز ان سے دس ہاتھ آگے بڑھ جاتے ہیں۔ یاد رہے عسکری قیادت سے پارلیمانی لیڈروں کی ملاقات سے متعلق بیان پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور صحافی غریدہ فاروقی میں لفظی جھڑپ ہوئی تھی ۔ غریدہ فاروقی نے مریم نواز کے بیان کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا کہ مریم نواز صاحبہ نے کُھل کر شہباز شریف صاحب و دیگر کے آئی ایس آئی میس میں ملاقات کیلئے جانے کی مخالفت کر دی ، ن لیگ آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ ، جبکہ احسن اقبال صاحب نے کل ہی ہمارے پروگرام میں کہا کہ اِسمیں کوئی حرج نہیں پوری دنیا میں ہوتا ہے۔ اس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ زیادہ چالاک بننے کی کوشش مت کرو ، میں نے ایک اصولی بیان دیا جو کہ ہمارے آئین کے عین مطابق ہے ، اس کو ایسا مت ظاہر کرو کہ یہ ہماری جماعت کے صدر یا کسی خاص شخصیت کے خلاف ہے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی ، سیاسی معاملات کو پارلیمنٹ میں ہی حل ہونا چاہیئے اور انہیں سیاسی قیادت کو ہی حل کرنے دیں ۔مزید اہم خبریں
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.