شاہ شمس پارک کو بہترین حالت میں بحال اور منصوبے کو جلد مکمل کریں گے، ڈاکٹر عابد

جمعرات 24 ستمبر 2020 14:05

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان ڈاکٹر عابد محمود نے کہا کہ شاہ شمس پارک کو بہترین حالت میں بحال کریں گے۔اس سلسلے میں ترقیاتی امور کا آغاز کر دیا گیا ہے۔منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔پارک کو جدید خطوط پر استوار کریںگے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار شاہ شمس پارک میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ مشتاق خان نے ان منصوبوں بارے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے مزید کہا کہ شاہ شمس پارک شہر کا سب سے بڑا پارک ہے۔پارک کے زیر تعمیر حصے کو بہترین حالت میں بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔پارک میں لینڈ سکیپنگ پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔تعمیراتی کام سے قبل شجرکاری کا عمل شروع کردیا گیا تھا۔شاہ شمس پارک کو شہریوں کے لیے بہترین تفریح گاہ بنائیں گے۔تمام عوامی سہولیات کے ساتھ ساتھ خوبصورت شجرکاری بھی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں صفائی اور مٹی کی بھرائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔شاہ شمس پارک کی طرح دیگر پارکوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے معیار اور تکمیل کے لیے مربوط حکمت عملی بنارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :