حکمران اپنی نالائقیوں کو چھپانے کیلئے مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کے ذریعے اپنی ہوس کا نشانہ بنا رہے ہیں‘ پرویز ملک

معاشی حالات پر سیاسی حل تلاش نہ کیا گیا صرف الزام تراشی کی تو آنے والی نسل ہمیں معاف نہیں کرے گی‘خواجہ عمران نذیر

جمعرات 24 ستمبر 2020 15:04

حکمران اپنی نالائقیوں کو چھپانے کیلئے مخالفین کو انتقامی کارروائیوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ حکمران اپنی نالائقیوں کو چھپانے کے لئے مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کے ذریعے اپنی ہوس کا نشانہ بنا رہے ہیں،جتنی چاہیں گرفتاریوں کر لیں نالائق حکمران نواز شہباز کی والہانہ محب عوام کے دلوں سے نہیں کال سکتے۔

ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ، میاں سلیم ،جاوید اقبال ، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے۔انہوںنے کہاکہ نالائق حکمرانوں نے ایک بات پھر جان بچانے والی دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لوگوں کو علاج کے بغیر زندہ درغور کرنے کی کوشش کی ہے پہلے بھی میڈیسن افیا آٹا مافیا کو نوازنے اور عوام کو بھوکوں مارنے کے لئے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ،کوئی بھی چیز ان کے کنٹرول میں نہیں ہے جان بوجھ کر ادارے تباہ کئے جا رہے ہیں،سیاسی یتیموں کے ستارے گردش میں ہیں، اس لئے چیخیں نکل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

نیب نیازی گٹھ جتنا بھی جتن کر لے شہباز شریف آپ کی کرپشن اور نالائقی کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ سیاسی یتیموں کی جماعت پی ٹی آئی کو پاکستان کے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج معاشی حالات پر سیاسی حل تلاش نہ کیا صرف الزام تراشی کی تو آنے والی نسل ہمیں معاف نہیں کرے گی،پی ٹی آئی کی حکومت نے پنجاب کے خود کفیل صوبے کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ پنجاب کا بجٹ عوام کے لئے بحران لے کر آیایہ بجٹ بحرانوں کاکورونا بجٹ ہے حکومت جان بوجھ کر لوگوں کے ٹیسٹ نہیں کررہی۔