یورپین سٹاک مارکیٹس میں مندی

جمعرات 24 ستمبر 2020 15:05

یورپین سٹاک مارکیٹس میں مندی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر کمی ہوئی جس کی وجہ وال سٹریٹ میں مندی ہے۔

(جاری ہے)

لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس بدھ کو ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 1.3 فیصد گرکر5825.18 پوائنٹ رہا۔ فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 1 فیصد گر کر 12514.08 پوائنٹ جبکہ پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 4746.32 پوائنٹ رہا۔