مستونگ پولیس کا مختلف کاروائیوں میں کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری ہونے والی 3 گاڑیاں اے سی ایل سی اور کراچی پولیس کے حوالے کردیں

جمعرات 24 ستمبر 2020 15:31

کوئٹہ۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) مستونگ پولیس نے مختلف کاروائیوں میں برآمد کردہ کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری ہونے والی 3 گاڑیاں اے سی ایل سی اور کراچی پولیس کے حوالے کردیں، تفصیلات کے مطابق ایس پی مستونگ(ر) لیفٹیننٹ محمد بلوچ اور ڈی ایس پی نورمحمد رند کے خصوصی ہدایات کے روشنی میں سٹی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں کراچی سے چوری شدہ وین گاڑی نمبر CA۔

7832 گلشن اقبال سے جبکہ شیریار قریشی ولد محمداشرف قریشی نامی شخص کے وٹزگاڑی نمبر ANH۔

(جاری ہے)

669 جسے موبینہ ٹائون کراچی سے اور بلیک رنگ ٹوئیٹا کرولا کار AJB۔993 جسے تھانہ عزیزبھٹی ایریا سے چرایا گیا تھا جنہیں مستونگ پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران کوئٹہ کراچی شاہراہ و دیگر علاقوں سے برآمد کیا تھا جنہیں قانونی کارروائی مکمل ہونے پر سٹی تھانہ مستونگ میں اے سی ایل سی پولیس کراچی جبکہ وین کو مالک حافظ عبدالمتین کے حوالے کردیا، اس موقع پر کراچی کے شہری حافظ عبدالمتین نے گاڑی برآمد کرنے پر مستونگ پولیس کا شکریہ اداکیا اور امید ظاہر کی کہ مستونگ پولیس عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے ہمیشہ اسی طرح اپنے فرائض منصبی کو انجام دیتے رہیں گے۔