کورونا میں اضافہ، اسکول کھولنا درست نہیں، وزیرِ صحت سندھ

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:15

کورونا میں اضافہ، اسکول کھولنا درست نہیں، وزیرِ صحت سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہاہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ حالات میں اسکول کھولنا درست عمل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ کورونا وائرس کی شرح 1.5 فیصد سے 3 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کورونا کی دوسری لہر کی پیش گوئی ہے، پرائمری اسکولوں کو کھولنے میں جلدی نہ کی جائے۔وزیرِ صحت سندھ نے کہاکہ اسکول کھولنے پر تحفظات ہیں، پرائمری اسکولوں کو کم سے کم ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت دینا ضروری ہے۔ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہاکہ صورتِ حال واضح ہونے پر ہی بچوں کو اسکول بھیجنا درست ہو گا۔

متعلقہ عنوان :